تازہ ترین

انتخابی پوسٹرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر لگانے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

 
لاہور( آوازچترال رپورٹ)لاہورہائیکورٹ نے انتخابی پوسٹر پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر لگان کےکیس میں نااہل قرار دیئے جانے والے پی ٹی آئی کے امیدوارناصرچیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی پوسٹرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر لگانے پر پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ کو نااہل قراردیا تھاجس کےخلاف ناصر چیمہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو انتخابی پوسٹر ز کی بنیاد پر نااہل قراردیا گیا ،الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ناصر چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button