60

الیکشن کے بعد وزیراعظم کون بنے گا؟ علم نجوم کے ماہر نے ایسی پیشن گوئی کردی کہ عمران خان اور شہبازشریف دونوں کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور( آوازچترال رپورٹ) آئندہ الیکشن کے بعد وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن سے شہبازشریف اور تحریک انصاف سے عمران خان کا نام لیا جارہاہے لیکن اب علم نجوم کے ماہر نے ایسی پیشن گوئی کردی کہ دونوں جماعتوں کے ہوش اڑجائیں گے ۔  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرعلم نجوم شیخ طارق اقبال نے بتایاکہ عمران خان اور شہبازشریف دونوں کے وزیراعظم بننے کے امکانات کم ہیں، اُن کے درمیان سے ایک ایسا بندہ سامنے آئے گا جس کو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے، اُس کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا، جیسا کہ ہمارے ملک میں پہلے ہو چکا ہے جیسے جنیجو اور جمالی صاحب بنے تھے ،اب بھی ایک ایسا ہی بندہ آئے گا اور اُس کو وزیراعظم پاکستان بنا دیا جائے گا۔عمران خان کی اہلیہ اور شادی کے اثرات سے متعلق سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ عمران خان بیوی کی وجہ سے وزیراعظم نہیں بن پائیں گے نہ ایسا کچھ دکھائی دیتا کہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں، ابھی وقتی طور پر شمس آ کر بیٹھا ہوا ہے جوعمران خان کو عزت اور ان کے نام کو بہت آگے لے کر جا رہا ہے لیکن وہ جو توقع لیے بیٹھے اُن کو وہ چیز حاصل نہیں ہوگی، میں نہیں سمجھتا کہ شادی اُن کے سیاسی کیریئر کیلئے کوئی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔ویڈیو دیکھئے

Facebook Comments