بانگ گاؤں یارخون ویلی میں 22خاندانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی
چترال (نمائندہ آوازچترال ) بانگ گاؤں یارخون ویلی میں 22خاندانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی اور آنے والے عام انتخابات میں ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ منگل کے روز ایم ایم اے کے ضلعی صدر قاری عبدالرحمن قریشی ، جنرل سیکرٹری مولانا جمشید ، امیدوار برائے این اے ۔ون مولانا عبدالاکبر چترالی اور پی کے ۔ون مولانا ہدایت الرحمن اور دوسرے رہنماؤں کی موجودگی میں انہوں نے پی پی پی چھوڑ نے اور ایم ایم اے کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس سے قبل ایم ایم اے کے رہنماؤں نے یارخون وادی کے دوسرے مقامات پر بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کئی سیاسی جماعتیں اور سیاسی لیڈروں نے اہالیان یارخون سے ووٹ تو بٹور تے رہے لیکن ترقیاتی کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ یہ علاقہ بنیادی سہولیات اور خصوصاً سڑک کی بہتر سہولت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے ، اور اگر وہ ایم ایم اے پر اعتماد کا اظہار کرے تو ان کو ہرگز مایوس نہیں کیا جائے گا اور اس علاقے سے پسماندگی کو دو رکرنے کی طرف خلوص دل سے کام کیا جائے گا۔