109

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرڈاکٹر امجدکا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(  آوازچترال رپورٹ )آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرڈاکٹر امجد نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عام انتخابات میں عمران خان  کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر امجد نے این اے 54سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ انہوں نے این اے 53سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ملاقات میں عمران خان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور عمران خان نے ڈاکٹرامجد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook Comments