تازہ ترین
ہارون بلور کے کارنر میٹنگ میں پہنچنے سے لے کر دھماکے تک کی پوری ویڈیو منظرعام پر آ گئی، ہارون بلور کیسے آئے، کارکنان کیسے استقبال کیا اور پھر دھماکہ کب ہوا؟ دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
پشاور ( آوازچترال) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے یکاتوت میں (عوامی نیشنل پارٹی) اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش بم دھماکے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید جبکہ 42 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب ہارون بلور تقریر کرنے کیلئے سٹیج کی جانب جا رہے تھے۔ زور دار دھماکے سے پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ،دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،پاک فوج کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہارون بلور کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے پہنچے تو کارکنان نے نعروں سے ان کا استقبال کیا اور کچھ ہی لمحات کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ شروع ہو گیا۔ ہارون بلور کارکنان کے جھرمٹ میں اندر پہنچے اور لوگوں سے ملتے ہوئے سٹیج کی جانب بڑھے تو دھماکہ ہو گیا جس کے بعد افراتفری پھیل گئی اور چیخ و پکار شروع ہو گئی، ویڈیو دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے کہ کیسے ہنستے کھیلتے لوگ پر قیامت ٹوٹ پڑی اور کئی لوگ اپنے پیاروں سے ہمیشہ کیلئے دور ہو گئے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
Facebook Comments