تازہ ترین

سب ڈویژن مستوج سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے پارٹیاں چھوڑ کر جوق در جوق اے پی ایم ایل میں شامل ہوتے رہے ہیں

چترال( نمائندہ آوازچترال)اۤل پاکستان مسلم لیگ کے فوکل پرسن وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد امجد کا بھاٸی چوھدری اسد اپنے مقامی ٹیم کے ہمراہ اپر چترال میں الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اور سارے ضلعی اورمقامی نماٸندے چوھدری اسد کے ساتھ ہیں ۔وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ سب ڈویژن مستوج سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے پارٹیاں چھوڑ کر جوق در جوق اے پی ایم ایل میں شامل ہوتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، ان میں پیپلز پارٹی جماعت اسلامی مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے وی سی ناظمین اور ممبران شامل ہیں ۔ اُنہوں نے کہنا کہ چوھدری اسد اب بھی مقامی رہنماوں کے ساتھ اپر چترال میں موجود ھے اور بہت جلد ڈاکٹر امجد کو لیکر اپرچترال کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں جنرل (ر) پرویزمشرف کا پیغام گھر گھر پہچایا گیا ہے ۔اپر چترال اور لوئر چترال کے لوگ اپنے محسن کو بولنے والے نہیں اور 25جولائی کو اے پی ایم ایل کے حق میں اپناووٹ استعمال کرکے مخالفین کا منہ بند کردینگے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button