چترالی عوام محسن چترال سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کے خدمات کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔/صدرالحاج عیدالحسین
چترال (نمائندہ آوازچترال)این اے ون چترال سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوارالحاج عیدالحسین نے دورش کے نواحی گاؤں جنجرت میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم سرکردہ شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہی ہے۔اے ا ین پی اپنے دورحکومت میں بے شمارترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچایاہے چترالی عوام محسن چترال سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کے خدمات کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور حکومت میں آ کر دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کیلئے کاوشیں جاری رکھیں ،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اپنے حقوق کا تحفظ کرنے والوں کو پہچانیں اور آنے والے الیکشن میں اے این پی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ اْنہوں نے کہا کہ آج جو لوگ انتخابی میدان میں ہیں ان میں سے اکثریت کا تعلق موجودہ حکمران جماعتوں یا اْن کے اتحادیوں سے ہے جبکہ بعض ایسے ہیں جو کہ ماضی میں حکومتوں کا حصہ بھی رہے ہیں تاہم اس علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کا کریڈٹ اے این پی کو جاتا ہے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ اے این پی کی مقبولیت کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور پارٹی این اے ون پی کے ون چترال سے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔اس موقع پرپی کے ون چترال سے نامزد امیدوارڈاکٹرسرداراحمد،ضلعی جنرل سیکرٹری میرعباداللہ،سابق صدرایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ،صوبیدارمحمدایاز،سب ڈویژن مستوج کے صدرفیض الرحمن،میڈیاکواڈینٹرظہوردانش،جائنٹ سیکرٹری شجاعت اوردیگرنے بھی خطاب کیے۔اس موقع پرجنجرت میں پارٹی کاباقاعدہ دفترکاافتتاح کرکے نئے شامل ہونے والوں کوکیپ اورہار پہناکرخوش آمدیدکیا۔