تازہ ترین

ہیلتھ کارڈ ، غریب بچیوں کیلئے وظائف ، کرایہ داروں کیلئے گھر ، ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں:مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور پیش کردیا

لاہور ( آوازچترال رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور پیش کر دیا ہے، پارٹی صدر شہباز شریف نے انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے محروم طبقات کو پیروں پر کھڑا کرنا ہمارا منشور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کو پورے پاکستان تک پھیلائیں گے، غریب بچیوں کے ماہانہ وظیفے کو جاری رکھیں گے، محروم طبقے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہمارا منشور ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی کرائے کے گھروں میں رہتی ہے، اللہ نے موقع دیا تو جس طرح ہم نے پاور پلانٹ لگائے اسی طرح لاکھوں لوگوں کو ہاوسنگ سکیم بنا کر دیں گے، ہاوسنگ سکیم بننے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پانچ سالوں میں کام کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے، دیامربھاشا ڈیم (ن) لیگ کے منشور میں اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس ڈیم کی تعمیر کیلئے اگر چندہ بھی اکٹھا کرنا پڑے تو کروں گا، دیامر بھاشا اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے جبکہ داسوڈیم پر دن رات کام جاری ہے۔انہوں نے کہا بھارت پاکستان کے دریاﺅں پر ڈیم بنا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑا مسئلہ پانی کا ہوگا ۔ہیلتھ کارڈ مسلم لیگ ن کا انقلابی قدم ہے ۔ حکومت میں آکر پورے ملک کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button