تازہ ترین

احتساب عدالت، ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا،سکیورٹی رینجرز کے سپرد ، اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کرد ی گئی

اسلام آباد(  آوازچترال رپورٹ) احتساب عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے 3 جولائی کو محفوظ کیاتھا۔اس ضمن میں احتساب عدالت ملزمان کو جمعے کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کرچکی ہے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر انہیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کرچکی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا ہے جبکہ 400 پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔ احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند رکھے جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button