تازہ ترین

نواز شریف آسمان سے نہیں اترے ، ان کے خلاف فیصلہ موخر نہیں ہونا چاہئے :عمران خان کا نوازشریف کی احتساب عدالت سے درخواست پر رد عمل

کراچی ( آوازچترال رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کا فیصلہ موخر نہیں ہونا چاہئے ۔ وہ کوئی آسمان سے نہیں اترے کے ان کے لئے الگ قانون ہو۔ دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت سے فیصلہ کو مزید چند دن کے لئے محفوظ رکھنے کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف آسمان سے نہیں اترے کے ان کے لئے الگ قانون ہو۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ موخر نہیں ہونا چاہئے ۔کیا نواز شریف کے بعد ہر پاکستانی کو بھی اس کی اجازت دی جائے گی ؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے جبکہ پوری قوم فیصلے کی منتظر ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button