تازہ ترین

قوم تبدیلی کیلئے تیار ، الیکشن ملک کی تقدیر بدل دیگا :عمران خان کا پانچ دن میں منشور پیش کرنے کااعلان

سرگودھا ( آوازچترال رپورٹ )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اب تبدیلی کے لئے تیار ہے ۔یہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔اگلے پانچ دنوں میں پارٹی کا منشور پیش کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتنی تباہی کبھی نہیں مچی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے ۔ مہنگائی سے غریب سے غریب ہوتا جا رہا ہے ۔ یہ ظلم کا نظام ہے ۔ اس وقت پاکستان 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت ملک پر چڑھا کر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین ہفتوں میں زبر دست مقابلہ ہوگا جو بھی پارٹی کامیاب ہوگی اس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ گا ۔ عوام کے پاس ایک موقع ہے ۔ اس وقت ملک کو وہی پارٹی اس مشکل سے نکال سکتی ہے جو نظام میں تبدیلی لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم تبدیلی کے لئے تیار ہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار لوگوں کے پاس جائیں اور مسلم لیگ ن کو کمزور نہ سمجھیں کیونکہ پانچ سال حکومت کرنے کی وجہ سے وہ اور بھی مضبوط ہوئے ہیں۔یہ عام الیکشن نہیں ہے ، اللہ نے ہمیں راستہ بدلنے کا موقع دیا ہے اور اس الیکشن میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن پاکستان کو تبدیل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے اور ہم کسانوں کے لئے ایک خاص پیکج لیکر آئے ہیں اور کسان کو دلدل سے نکالیں گے ۔ کسان جب مشکلات سے نکلے گا تو ملک میں خوشحالی آئے گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button