تازہ ترین
چترال میں واقع کیمپ آفس سے میٹرک کے نتائج کا اعلان ہونے کے چار دن بعد بھی امیدواروں کو ڈی۔ ایم۔ سی نہ مل سکے جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے
چترال(نمائندہ آوازچترال) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا چترال میں واقع کیمپ آفس سے میٹرک کے نتائج کا اعلان ہونے کے چار دن بعد بھی امیدواروں کو ڈی۔ ایم۔ سی نہ مل سکے جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ماضی میں پشاور کے ساتھ ہی چترال میں بھی نہ صرف نتائج کااعلان ہوتا تھا بلکہ ڈی۔ ایم۔ سی بھی اسی لمحے دستیاب کئے جاتے تھے جنہیں پہلے سے چترال پہنچادئیے جاتے تھے۔ اس سلسلے میں جب چترال میں بورڈ کے انچارج امین اللہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ اس سال پشاوربورڈ آفس سے ڈی۔ ایم۔ سی اتوار کے روز چترال پہنچائے گئے ہیں جنہیں پیر کے روز سے سکولوں کے پرنسپل صاحبان اور پرائیویٹ طلباء وطالبات کو براہ راست جاری کئے جائیں گے۔
Facebook Comments