تازہ ترین

سابق ڈی پی او منصور امان نے بہترین کارکردگی پر ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم کو تعریفی سندنوازا

چترال( آوازچترال رپورٹ) گذشتہ دنوں سابق ڈی پی او چترال منصور امان نے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری یقینی بنانے اور بہترین کارکردگی کی بناء پر ٹریفک انچارج تعریفی سند سے نوازا۔اُنہوں نے یہ اعزاز اپنے دفتر میں ٹریفک انچارج فضل کریم کو دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ٹریفک انچارج کئی مہینوں سے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ٹیم کے ہمراہ پوری طرح دلجوئی سے کام کررہے ہیں۔چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں ،ون وے ،ہلمٹ کے بغیر اور سرکاری نرخ نامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جس کے وجہ سے چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کی شرح کافی حد کم ہوگیاہے اور ٹریفک قوانین پر عملداری بڑی حد تک لاگو ہوگئی ہے۔عوامی حلقوں نے بھی چترال ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم سمیت اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button