تازہ ترین

ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ، مسافر بردار گاڑیوں کیلئے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ نامہ جاری

پشاور (  آوازچترال رپورٹ ) وفاقی حکومت ک جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد 105.31 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پرصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا پشاورنے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافربردارگاڑیوں کے لئے فوری طورپرنافذالعمل فی کلومیٹر فی مسافر کرائے نامے تیار کیئے ہیں۔ جن کے مطابق فلائنگ کوچز اورمنی بسز 1.20 روپے ،اے سی بسیں 1.40روپے ،عام بسیں1.05 روپے ،لگژری بسیں 1.15 روپے فی کلومیٹر فی مسافرکرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 78 ۔روپے ،اے سی بسز91 ۔روپے،عام بسیں 68 روپے اورلگژری بسیں 75 ۔روپے کرایہ وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاورسے بنو ں کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 234 ۔روپے ،اے سی بسز273۔روپے،عام بسیں 205 ۔روپے اورلگژری بسیں 224 ۔روپے، پشاورسے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 403۔روپے ،اے سی بسز470۔روپے،عام بسیں 352۔روپے اورلگژری بسیں 386 ۔روپے، پشاورسے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 187 ۔روپے ،اے سی بسز218۔روپے،عام بسیں 163 ۔روپے اورلگژری بسیں 179 ۔روپے، پشاورسے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 231 ۔روپے ،اے سی بسز270۔روپے،عام بسیں 203 ۔روپے اورلگژری بسیں222 ۔روپے، پشاورسے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 260 ۔روپے ،اے سی بسز303۔روپے،عام بسیں 228 ۔روپے اورلگژری بسیں 250 ۔روپے، پشاورسے مردان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 69 ۔روپے ،اے سی بسز81۔روپے،عام بسیں 60۔روپے اورلگژری بسیں 66 ۔روپے، پشاورسے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسز 141 ۔روپے ،اے سی بسز165۔روپے،عام بسیں 123 ۔روپے اورلگژری بسیں 135 ۔روپے، پشاورسے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 212 ۔روپے ،اے سی بسز247۔روپے،عام بسیں 186۔روپے اورلگژری بسیں 204 ۔روپے، پشاورسے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 206 ۔روپے ،اے سی بسز240۔روپے،عام بسیں 180۔روپے اورلگژری بسیں 197 ۔روپے، پشاورسے دیر کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 300 ۔روپے ،اے سی بسز350۔روپے،عام بسیں 262۔روپے اورلگژری بسیں 287 ۔روپے، پشاورسے چترال کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 600 ۔روپے ،اے سی بسز700۔روپے،عام بسیں 525۔روپے اورلگژری بسیں 575 ۔روپے اورپشاورسے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 32 ۔روپے ،اے سی بسز37۔روپے،عام بسیں 28۔روپے اورلگژری بسوں کا 31 ۔روپے کرایہ ہوگا جبکہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء ،نابینا/ خصوصی افراد اور 60 سال کے عمر سے زائد شہریوں کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت ہوگی اوراگر اے سی بسوں میں ائرکنڈیشن کام نہیں کررہا ہو تو ڈیلکس سٹیج کیرج گاڑیوں کا کرایہ وصول کیاجائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button