تازہ ترین

برموغلشٹ سے چترال آتے چترال گول پراجیکٹ کے گاڑی گہرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افرادزخمی

چترال( نمائندہ آوازچترال) پیر کے روزبرموغلشٹ سے چترال آتے محکمہ وئلڈلائف چترال گول پراجیکٹ کے لینڈکروزرگاڑی گہرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں ڈی ایف اووئلڈلائف چترال گول پراجیکٹ ارشاداحمدخان ولدشریف احمد،افضل بیگ ولدمقصدبیگ ساکنان بلچ ،اسراراللہ ولدامان اللہ سکنہ جنگ بازار،داورشفیق احمدولدشیرگل سکنہ مغلاندہ چترال شامل ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122چترال کی ٹیم موقعے پر پہنچ کر ڈی ایف او سمیت باقی چار افراد کو فرسٹ ائیڈ دینے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال پہنچایاگیاجہاں اُن طبی امداددی جارہی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button