تازہ ترین

پاک آرمی اور چترال ٹاسک فورس کےزیر اہتمام شیخاندہ، دمیل اورلاچیگرام میں‌فری میڈیکل کیمپ

  چترال ( نمائندہ  آوازچترال )‌پاک آرمی اور چترال ٹاسک فورس کے زیر اہتمام چترال کے مختلف دورآفتادہ اور پسماندہ علاقوں‌میں‌فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے. گزشتہ دن کالاش ویلی کے پسماندہ گاؤں شیخاندہ بمبوریت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو چترال ٹاسک فورس کی طرف مفت ادویات بھی دئیے گئے اس موقع پر کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا کمانڈر چترال ٹاسک فورس کا علاقے کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام پر علاقے کے عوام نےان کا شکریہ ادا کیاایک اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دورآفتادہ علاقے دمیل کے کمسئے گاوں‌میں‌کیا گیا . جس میں ماٹک,ماموٹی اور کمسئے سے آئے ہوئے مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری ادویات بھی دئیے گئے ونگ کمانڈر 185 ونگ لیفٹینینٹ کرنل عدنان نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کا ان پسماندہ علاقوں کے ساتھ دلی ہمدردی پر تینوں گاؤں سے آئے ہوئے عوام نے پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیااسی طرح کا ایک اور فری میڈیکل کیمپ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دمیل کے گاؤں لاچیگرام میں کیاگیا. اس فری میڈیکل کیمپ میں پوشیتن اور لاچیگرام سے آئے ہوئے 241 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو فری ادویات بھی دئیے گئے ونگ کمانڈر 185 ونگ لیفٹینینٹ کرنل عدنان نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا چترال کے ان پسماندہ علاقوں کے ساتھ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کا اس دلی اور ہمدردانہ اقدام پر علاقے کے عوام نے پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا.
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button