تازہ ترین
چترال ٹاسک فورس کی طرف بمبورت کے گاؤں شیخاندہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(نامہ نگار) چترال ٹاسک فورس کی طرف سے بمبورت کے پسماندہ گاؤں شیخاندہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے سینئرتجربہ کار ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو چترال ٹاسک فورس کی طرف مفت ادویات بھی دئیے گئے اس موقع پر کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا کمانڈر چترال ٹاسک فورس کا علاقے کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام پر علاقے کے عوام نے کمانڈر چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments