تازہ ترین

عمران خان کے ساتھ رہ کر وی آئی پی ہو گیا ہوں،شیخ رشید نے پی ٹی آئی کی کمپین کیلئے عمران خان سے ہیلی کاپٹر اور طیارہ مانگ لیا

راولپنڈی ( آواز چترال رپورٹ)عوامی مسلم لیگ ن کے صدرشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کا وعدہ کیاہے کہ وہ ٹرانسپورٹ دیں ہیلی کاپٹر اور جہاز ، یہ طے ہے کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے الیکشن مہم کروں گا تاہم وہ جہاز اپنا لیتے ہیں یا کرائے پر،یہ ان پر ہے ، مجھے انہوں نے کہناہے کہ اس حلقے میں چلے جاﺅتو میں چلا جاﺅں گا ،اگر فاصلہ زیادہ ہوا تو طیارہ اور اگر کم ہوا تو ہیلی کاپٹر کا انتظام کریں، عمران خان کے ساتھ رہ کر میں بھی وی آئی پی ہو گیا ہوں۔ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں مستقبل میں انتہائی اہم رول ادا کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سیاست سے زیادہ اوپر سے آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے ، ظفراللہ جمالی صرف ایک ووٹ سے وزیر اعظم بنے تھے اور وہ بھی میں نے دیا تھا اور کس کے کہنے پر دیا تھا یہ نہیں بتاﺅں گا ۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس میرے ہسپتال کی جگہ کادورہ کریں گے کیونکہ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیاہے ۔ میں نے  انتخابی  کمپین کرنے کے لئے عمران خان سے ہیلی کاپٹر اور طیارہ مہیا کرنے کا کہا ہے اب وہ اس کاانتظام کہاں سے کرتے ہیں یہ ان کومعلوم ہوگا ۔ اگر فاصلہ زیادہ ہوا تو طیارہ اور اگر کم ہوا تو ہیلی کاپٹر کا انتظام کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ رہ رہ کر ہم بھی وی آئی پی ہوگئے ہیں۔خود پیسوں کا انتظام کریں یا کسی اور سے لیکر دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ ووٹر پینے کے لئے بھی منرل واٹر مانگیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں مجھے فتح نظر آرہی ہے اور اتنے ووٹ مجھے پڑیں گے کہ مخالفین کہیں گے دھاندلی ہوئی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button