تازہ ترین

پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیاہے سیاست نہیں چھوڑی: مشرف

دبئی( آواز چترال رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔پرویز مشرف نے گزشتہ روز اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ڈاکٹر امجد کو پارٹی کا چیئرمین مقررکیا تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ قانونی مشاورت کی روشنی میں دیا لیکن سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجدپارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم سیکرٹری جنرل کے طور پر موزوں ترین ہیں، پارٹی کارکنان انہیں بھرپور سپورٹ کریں۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھاکہ وطن واپسی اور انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ تھا مگر ارادے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر بھی پرویز مشرف وطن واپس نہیں آئے جس پر عدالت نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا حکم واپس لے لیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button