56

دروش ، مختلف واقعات میں‌دو افراد جان بحق سات زخمی

 دروش ( آواز چترال رپورٹ) دروش میں مختلف واقعات میں‌دو افراد جان بحق جبکہ سات زخمی ہیں‌. پہلا واقعہ دروش ٹاون میں‌پیش آیا جہاں‌پیسکو کا لائن مین بجلی کے لائن میں‌کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا ہے . ذرائع کے مطابق لائن مین عاشق حسین ساکنہ گہریت دروش کے مقام پر ٹرانسفرمیرکام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے پول سے نیچے گرا ہے اور موقع پر جان بحق ہوگیا ہے . جبکہ دوسرا واقعہ شیشی پل کے قریب پیش آیا جہاں‌شیشی کوہ ویلی سے آنے والی گاڑی پل کے قریب حادثہ کا شکارہوا ہے . جس میں‌ایک خاتون جان بحق جبکہ سات افراد زخمی ہیں‌، زخمیوں‌کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کردیا گیا ہے .
Facebook Comments