تازہ ترین

ڈپی کمشنرارشاد سدھیراور ڈی پی او چترال منصورآمان تبدیل

پشاور ( آواز  چترال رپورٹ ) صوبہ پختونخوا کے نگران حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہدایات کے مطابق صوبے کے بیشتر اظلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروں‌کے ساتھ دیگر انتظامی سیکریٹریزاورڈائریکٹرز کا تبادلہ کردیا ہے . چترال کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر کا تبادلہ یہاں‌سے ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کردیا گیا ہے. ان کی جگہ خورشید عالم کو ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کردیا گیا ہے جو اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات تھے. اسی طرح‌ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال کیپٹن ریٹائرڈ منصور آمان کا تبادلہ بھی یہاں‌سے ڈی پی او ہری پور کردیا گیا ہے . اور ان کی جگہ کیپٹن ریٹایرڈ محمد فرقان بلال(پی ایس پی ) کو ڈی پی او چترال تعینات کردیا گیا ہے . موصوف اس سے پہلی بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خدمات انجام دے رہے تھے .دریں‌اثنا اسسٹنٹ کمشنر مستوج اون حیدرگوندل کو بھی تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ تعینات کردیا گیا ہے
اسی طرح‌ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال تھری گوہر علی کو بھی تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر تمرگرہ لوئر دیر تعینات کردیا گیا ہے.اور انکی جگہ فضل الرحیم کو اے اے سی تھری چترال تعینات کیا گیا ہے. اسی طرح گل سید اے اے سی ریونیو کو بھی تبدیل کرکے ان کی جگہ طارق حسین کو اے اے سی ریو نیو چترال تعینات کردیا گیا ہے .

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button