تازہ ترین

ضلع ناظم کانگران وزیراعلیٰ اوروزیرانرجی سےملاقات،اپرچترال میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

پشاور ( نمائندہ  آواز چترال ) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعرات کے روز نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمدخان سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور انہیں جشن شندور کے موقع پر چترال آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی چترال میں منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں چترال سے متعلق مسائل زیر غور آئیں گے۔ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کی معیت میں اس ملاقات میں ضلع ناظم نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام پہلے ہی ان کے احسان مند ہیں جس نے پشاور ہائی کورٹ میں کے چیف جسٹس کی حیثیت سے چترال میں جوڈیشری کے حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دی اور چترال میں ہائی کورٹ کا بینچ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے مالیت کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر بھی شروع کرادی۔ ضلع ناظم نے اس امید کااظہار کیا کہ وہ اس مختصر عرصے میں چترال کے عوام میں احساس محرومیوں کو کم کرنے کے لئے انقلابی قدم اٹھائیں گے۔ بعدازاں انہوں نے وزیر انرجی اینڈ پاؤر فضل الٰہی سے ان کے دفترمیں ملاقات کرکے اپر چترال میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے ان کو آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے اس بات پرحیرانگی اور تشویش کا اظہارکیاکہ گولین گول ہائیڈر وپاؤر ہاؤس سے بجلی کی وافرمقدارمیں دستیابی کے باوجود اپر چترال میں روزانہ کی بنیاد پر سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل فہم بات ہے جس کے بارے میں پیڈو کے افسران سے بازپرس کرکے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کویقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر سرتاج احمدخان اورچترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین بھی موجودتھے۔ انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات ظفراقبال بنگش سے بھی ملاقات کی اور علاقے کودرپیش مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button