تازہ ترین

چترال پولیس نے بمبوریت میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

چترال ( آواز چترال رپورٹ )‌چترال پولیس نے بمبوریت میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے والے ملزم کو گرفتارکیاہے۔ ایمل خان کو چترال کی لیڈی پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا۔ لیڈی پولیس سے گرفتاری کا مقصدملزم کو یہ احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں اور ان کو ہراسان نہیں کیا جاسکتا۔ڈی پی او چترال منصورآمان نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نےسوشل میڈیا پر خواتین کوہراسان کرنے جیسے اہم سماجی موضوع کو اجاگر کیا۔دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر تبدیل ہونے والے ڈی پی او منصورآمان کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں‌نے جاتے جاتے ایک اہم ملزم کوگرفتار کرکے انصاف کےکٹھرے تک پہنچا دیا ہے .انھوں‌نے ایس ایچ او بمبوریت اور بمبوریت پولیس کی بھی کاوشوں‌کو سراہا ہے .

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button