پی پی پی بلاتفریق ضلع چترا ل میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہے ان خدمات کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہے/سلیم خان /حاجی غلام محمد
چترال( نمائندہ آواز چترال)پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے گذشتہ روزگرم چشمہ کے عمائدین اورپارٹی ورکروں کے اعزازمیں عیدملن پارٹی کاانعقادکیاگیا۔ جس میںتقربیا1500سے زاہدمختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات اور جیالوں نے شرکت کی۔وادی گرم چشمہ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے آنے والے الیکشن میں پی پی پی کے اُمیدواروں کوووٹ دےکرکامیاب کرنے کی عہدکی۔اس موقع پراین اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے اُمیدوارسابق ایم پی اے سلیم خان،پی کے ون صوبائی اسمبلی کے اُمیدوارسابق ایم پی اے حاجی غلام محمد،اپرچترال کے صدرسابق ناظم امیراللہ،سب ڈویژن چترال کے صدرشریف حسین،فداموڑدہ،چیئرمین نادرشاہ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے گرم چشمہ کے عوام کوسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ وادی لٹکوہ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاداری کاثبوت دیکرآیاہے ۔پی پی پی بلاتفریق ضلع چترا ل میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہے ان خدمات کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہے۔چترال کے باشعورعوام یہاں کے پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے پی پی پی کوکامیاب کرنے میں ہرممکن کوشش کریںگے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور مسکین عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی محبت عوام کے دلوں میں سمائی ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی نے دن رات عوام کی فلاح کے لئے کام کرتی ہے بے نظیرانکم سپورٹ نے غریبوں کی زندگی میںاُجالاکردیاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی شہریوں کوبنیادی حقوق کی فراہمی اوران کے تحفظ کےلئے جدوجہد کی ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر پی پی پی قیادت متفق ہے اور عوام آنے والے انتخابات میں بھی پی پی پی کو بھاری اکثریت سے ملکی سطح پر کامیاب کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے چترا ل میں میں ترقی کا نیا باب کھولا ہے اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی گرم چشمہ کے صدرعلاو¿الد ین اورگبورسے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سرگرم ورکررحمت اللہ ماسٹرنے اپنے عزیزوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی جنہیں ہارپہناکرخوش آمدیدکی۔