تازہ ترین

چترالی نوجوان نہاتے ہوئے کراچی میں عید کے دن ڈوب کو جان بحق

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) عید کے روز کراچی کے قریب کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہونے والے چترال بمبوریت ( برونٹھار) کے رہائشی نوجوان محمد سلیم ولد نادر خان کی نعش کراچی سے بذریعہ طیارہ پشاور پہنچانے کے بعد ایمبولینس میں آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا ۔ عید کے موقع پر سیاحوں کے رش اور تنگ و خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے ایمبولینس کو گاؤں پہنچنے میں انتہائی دُشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ متوفی نوجوان محمد سلیم کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا ۔ اور عید کے دن اپنے ساتھیوں کے ساتھ کینجھر جھیل کی سیر کیلئے گیا ۔ جہاں نہاتے ہوئے جھیل میں ڈوب گیا اور اُن کی موت واقع ہوئی ۔ نوجوان سلیم کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔ جسے بعد آزان سپرد خاک کیا گیا ۔ جنازے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button