تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے سیاہ ارکاری میں سیلاب کے متاثریں میں ابتدائی ریلیف کے سامان تقسیم کئے

چترال( نمائندہ آواز چترال)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے سیاہ ارکاری میں سیلاب کے متاثریں میں ابتدائی ریلیف کے سامان تقسیم کئے جوکہ خیمے،کمبل ،رضائی ،تولائی ،ترپال وغیرہ ،فوڈپیکچ جس میں گھی،آٹا،دالیں،چاول،چینی اوردیگرضرورت اشیاء پر مشتمل تھے ۔ گزشتہ روز وادی میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے پر کئی گھرانے متاثر ہوگئے تھے اور سینکڑوں افراد آسمان تلے رہ گئے تھے۔ انہوں نے متاثرہ مقام پرموجود ضلعی انتظامیہ کے اسٹاف کو نقصانات کے ازالہ کے لئے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔ ایکسین ایری گیشن چترال کوسختی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیاہ ارکاری نالے سے ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری ہنگامی بنیادوں پرلگایاجائے اورنالے کی دنوں اطراف مستقبل بنیادپرحفاظتی بندتعمیرکرنے کی اسکیم بناکراے ڈی پی میں شامل کریں تاکہ یہاں کے لوگ مستقل طورپرممکنہ سیلاب کے خطرات سے محفوظ رہیں۔انہوں نے ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلیشیر پگھلنے سے پانی کی بہاومیں اضافہ ہوتے ہیں اور تودے گرنے سے صورتحال مزید گھمبیر ہوجاتی ہے جس سے رہائشی مکانات اورزرعی زمینات کوشدیدنقصان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی ایک تحقیق کے مطابق شمالی علاقہ جات کے گلیشیر پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوچکاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترال میں قدرتی آفات سے پہنچنے والی انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور مقامی لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے حکومت کے ساتھ قریبی روابط استوار کرکے اس کام کو انجام دیا جائیگا۔مستقبل میں بھیانک قسم کی خطرات سے بچاؤ کے لئے ابھی سے کمیونٹی کو موبلائزاورتیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع ہکاپروگرام منیجرامیرمحمد،ایکسین ایری گیشن ،تحصیلداراوردیگراسٹاف موجودتھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button