تازہ ترین
عمران کا دباؤ یا پھر کچھ اور۔۔۔!!! چند لمحوں میں زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا؟ معروف صحافی نے ملبہ نگران حکومت پر ڈال دیا
سلام آباد( آوازچترال رپور ٹ)عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گزشتہ روز جب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے توعمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے لیکن نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے زلفی بخاری کو روک لیا گیا تھا۔مگر تین گھنٹے کے بعد عمران خان کے طیارے کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔اس صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ نگران حکومت کے لیے انتہائی شرم کی بات ہے کہ جس نے زلفی بخاری کانام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود ان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم ہاؤس کے لیے بھی شرم کی بات ہے کہ ایک سپریم کورٹ کے جج نے عمران خان کے دباؤ میں آ کر ان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے ساتھ نرم رویہ اپنایا ۔حالانکہ عمران خان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔نہ ہی عمران خان کے پاس کوئی ایگزیکٹو پاورز ہیں۔لیکن زلفی بخاری پر کرپشن جیسے الزامات ہیں۔جس کو نیب دیکھ رہی ہے۔ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہے۔لیکن عمران خان کے دباؤ میں آ کر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔عمران خان زلفی بخاری کے لیے تین گھنٹے بیٹھے رہے لیکن اس کے باوجود بھی اگر ہماری قوم اور ہماری قوم کے نوجوان عمران خان کی پالیسیوں کا دفاع کر سکتے ہیں تو یہ قابل افسوس ہے۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔
Facebook Comments