تازہ ترین
چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 1300گرام چرس اور 820گرام افیون برآمد
چترال ( آوازچترال رپور ٹ ) ڈی ۔پی ۔ او چترال منصور امان کی ذاتی نگرانی میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران تھانہ لٹکوہ کے حدود میں منشیات فروش سفید خان ولد غزان سکنہ پرابیگ کے گھر سے 1300 گرام چرس ،320 گرام افیون اور 230 عددSMG کے کارتوس برآمد۔ جبکہ تھانہ ارکاری کے حدود میں منشیات فروش گل فانی سکنہ اویر ارکاری کے قبضہ سے 300 گرام افیون ، شیر دین سکنہ اویر لشٹ ارکاری کے قبضے سے 200 گرام افیون اور محمد فضل کے قبضے سے ایک ضرب بارہ بور بندوق برآمدکرکے تما م ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
Facebook Comments