تازہ ترین

مقامی عمائدین کی ترغیب اور کو ششوں سے انیس الدین نے نمازیوں کے سامنے توبہ تائب ہو کر آیندہ منشیات کے کاروبار کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا اعلان کیا 

چترال ( نمایندہ آوازچترال ) جنگ بازار ، مغلاندہ ، اور سبزی منڈی کے 48 معززین کے ایک اجلاس کے بعد دستخطوں سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ۔ کہ مسمی انیس الدین جو مبینہ طور پر سبزی مندٰ ی چترال میں ایک بیوہ کی زمین کرائے پر لے کر نرسری کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کر رہا تھا ۔ جس سے علاقے کے نوجوان بُری طر ح متاثر ہورہے تھے ۔ مقامی عمائدین کی ترغیب اور کو ششوں سے گذشتہ روز انہوں نے نمازیوں کے سامنے توبہ تائب ہو کر آیندہ اس مکروہ اور قبیح کاروبار کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اور قسم کھاکر لوگوں کو یقین دھانی کی ہے کہ آیندہ وہ اس غیر شرعی غیر قانونی کاروبار سے واسطہ نہیں رکھے گا ۔ اور نہ اُس کی فیلی کے دیگر افراد یہ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انیس الدین کی طرف سے منشیات فروشی کی وجہ سے چترال شہر کے متذکرہ بالاعلاقے بلکہ پورے چترال شہر میں نوجوانوں کی زندگی تباہ ہو رہی تھی ۔ اور پولیس کی طرف سے کاروائی بھی غیر تسلی بخش تھی ۔ جس کی بنا پر مقامی عمائدی اور لوگوں نے اپنی طرف سے اُسے پیار محبت اور ترغیب سے سمجھانے کی کوشش کی ۔ اور خدا کے فضل سے انہوں نے معززین کی بات مان لی اور بھرے مسجد میں نازیوں کے سامنے منشیات فروشی سے توبہ کرکے آیندہ خود کو دور رکھنے کے جذبے کا اظہار کیا ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ۔ کہ انیس الدین نے معززین علاقہ سے یہ وعدہ بھی کیا ہے ۔ کہ وہ بیو ۂ محمد ابراہیم کی زمین پر اپنے جملہ سامان اور تعمیرات ایک مہینے کے اندر ہٹا کر خالی کریں گے ۔ جس پر لوگوں نے اعتبار کیا ہے ۔ اس کے باوجود موصوف نے اگر اندر ایک ماہ اپنے وعدے کے مطابق سامان نہیں ہٹایا ۔ تو اہلیاں جنگ بازار مجبورا اُس سے یہ زمین چھڑا کر ورثا کے حوالے کریں گے ۔ اور مزید منشیات کا اڈہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اجلاس میں محمد ادریس حیات خان ، ظفر حیات ایڈوکیٹ ، مولانا سلیم ، مولانا رفیع اللہ ، مولانا بدیع ، صوبیدار قمر الدین ، سلامت شاہ ، مولانا حبیب اللہ سمیت 48معززین موجود تھے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button