تازہ ترین
عمران خان پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی؟ افتخار چوہدری نے وہ اعلان کردیا جس کا خدشہ تھا،بنی گالہ میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کو نا اہل کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی،معروف اینکر پرسن نسیم زہرا کا دعویٰ،تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر نسیم زہرا نے بتایا کہ افتخار چوہدری نے ان کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ان کی پارٹی عمران خان کے خلاف پانچوں حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ہر امیدوار آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس باتے شواہد حاصل کرلیے ہیں کہ عمران خان نے بیرون ملک ٹیریان کو اپنی بیٹی کے طور پر تسلیم کرلیا ہے لیکن پاکستان میں اس چیز کو ظاہر نہیں کیا گیا۔
Facebook Comments