تازہ ترین

چترال کے سینئر قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کرپاکستان مسلم لیگ ۔ن میں شمولیت کا اعلان

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال کے سینئر قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کرپاکستان مسلم لیگ ۔ن میں شمولیت کا اعلان کردیا اور عمران خان کی دھرنے کی سیاست سے ملک کو پہنچنے والی نقصان اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی مایوس کن کارکردگی اور نیا پاکستان کے کھوکھلے نعروں اور Image may contain: 1 person, sittingعمران خان کی طرف سے پارٹی کارکنوں کو عزت نہ دینے کو انہوں نے پارٹی کی بنیادی وجوہات قرار دے دی۔ اپنے سینکڑوں حامیوں کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے Image may contain: 10 people, including Inam Ullah, Muhammad Javed Hayat, Abdul Wali Khan Abid, Abdull Halim Ayan and Naveed Ur Rahman Chughtai, people standingکہاکہ نواز شریف نے عالمی استعماری قوتوں کے دباؤمیں آئے بغیر ایٹمی دھماکہ کرکے ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا اور جب بھی اقتدار سنھبال لی تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کوشش کی جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چترال میں ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی کام کروائے جن میں لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی تکمیل، سڑکوں کے کئی منصوبے شروع کروائے جن کی وجہ سے وہ ان کے جماعت میں غیر مشروط طور پر شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے قومی وطن پارٹی کو بھی اصولوں کی خاطر چھوڑ دیا جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت نے انہیں اپنے لئے رکاوٹ سمجھ کر ان کو پارٹی سے نکلنے Image may contain: 12 people, including Rehmat Ghazi Pti Chitral, Muhammad Javed Hayat, Abdul Wali Khan Abid, Naveed Ur Rahman Chughtai and Imtiaz Hussain Khawaja, people smiling, people standingپرمجبور کردیا۔ پارٹی کی صوبائی قائد فضل رحیم ایڈوکیٹ ، ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنماؤں صفت زرین، زار عجم لال، محمد وزیر خان، حاجی محمد خان ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ ، خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ ، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور دوسروں کی موجود گی میں انہوں نے کہاکہ Image may contain: 2 people, including Naveed Ur Rahman Chughtai, people sittingوہ ضلعے کے کونے کونے اور گاؤں گاؤں میں موجود اپنے دوستوں اور حامیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ۔ن کے لئے دن رات کام کریں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ تین دفعہ ضلع کونسل کا رکن اور صوبائی بار کونسل کا رکن رہنے کے باوجود ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے کیونکہ وہ کرپشن سے انتہائی نفرت کرتے ہیں اور اسی بات Image may contain: 12 people, including Khursheed Moghul, Muhammad Dost, Altaf Gohar Pti Chitral and Abdull Halim Ayan, people smiling, people sittingپروہ مختلف پارٹیوں کو چھوڑ نے پر مجبور ہوئے۔ اس موقع پر فضل رحیم ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالولی خان عابد ایک راست گو اور بااصول سیاست دان جوکہ کج روی کا کبھی بھی شکار نہیں ہوئے اور ان کا پارٹی میں شمولیت اس پارٹی کے لئے نیک شگون ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف چونکہ کرپٹ نہیں ہیں اور راست گوئی کی صفت رکھتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس پارتی میں شامل ہوئے۔ ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی نے نواز شریف کے ساتھ اپنی ذاتی تعلق کی تفصیل بیان کی جوکہ سکول کے دور میں ان کو گلدستہ پیش کرنے سے شروع Image may contain: 7 people, including Abdul Wali Khan Abid and Niyaz Uddin, people sittingہوئی اور خوش قسمتی سے ان شادی بھی ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں ان کا سالا نواز شریف کی خدمت کررہے ہیں جن کے وساطت سے انہیں نواز شریف سے کئی بار ملاقات بھی نصیب ہوئے اور لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل سے لے کر دوسرے ترقیاتی کام ان ہی کے درخواست اور بار بار یادہانی سے کروائے جبکہ ان کی دعوت پر کئی مرتبہ چترال دورے پر آئے۔ انہوں نے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کا پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ چترال سے صوبائی اسمبلی کے واحد حلقے کے لئے ان کا نام پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔Image may contain: 1 person, sitting

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button