تازہ ترین

پرویز مشرف چار حلقوں سے الیکشن لڑینگے : ڈاکٹر امجد

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرامجد نے کہاہے کہ پرویزمشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے اور 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں چترال،جھنگ،گوادر اور کراچی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر امجد نے کہا کہ نادرانے پرویزمشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کیلئے سفرکرنا ناممکن ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کاشناختی کارڈ بلاک کرناسمجھ سے بالاترہے لیکن پھر بھی بحالی کے لئے کوشش کریں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button