تازہ ترین

ٹھینگ شین ،افسوسناک واقعہ، پہاڑی تودہ گرنے سے تین افراد جان بحق دو زخمی ہیں

چترال (  نمائندہ آوازچترال) چترال ٹاون کے نواحی گاوں ٹھینگ شین میں‌جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب رہائشی مکانات کے اوپر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہیں‌. تفصیلات کے مطابق ٹھینگ شین گاوں میں رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے مسمی نوراعظم ولد نورولی خان کے گھر کے اوپر اچانگ برفانی تودہ گرنے سے گھر کا ایک کمرہ مکمل طور پر دب گیا ہے جس کے نتیجے میں‌گھر میں‌موجود پانچ افراد بھی ملبے تلے دب گئے ہیں‌. اور موقع پر تین افراد نوراعظم کی والدہ ، عزرہ دخترنوراعظم عمر تقریبا سولہ سال اور نوراعظم کا بیٹا عبد اللہ عمر تقریبا تین سال موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں‌جبکہ کرن دخترنوراعظم اور نوراعظم خود زخمی ہیں‌جنھیں‌ملبے سے نکال کر فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کردیا گیا ہے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button