تازہ ترین

عبد اللطیف ، اسرارالدین پی ٹی آئی اور شہزادہ افتخار و عبدالولی ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبداللطیف نے کہا ہے ۔Image may contain: 1 person, beard کہ پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی چترال کی NA – 1کیلئے اُنہیں اور صوبائی اسمبلی کی نشست PK-1کیلئے اسرارالدین کو نامزد کیا ہے ۔ جو جنرل الیکشن 2018میں پارٹی کی طرف سے انتخاب لڑیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جمعرات کے روز وہ نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسران سے وصول کریں گے ۔Image may contain: 1 person, standing and suit اور جمعہ کے روز اُنہیں داخل کیا جائے گا ۔درین اثنا پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے جنرل سیکرٹری صفت زرین اور ترجمان مسلم لیگ ن نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے ۔ کہ اُن کی پارٹی کی طرف سے جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی NA -1 کی نشست کیلئے شہزادہ افتخار الدین اور صوبائی اسمبلی PK-1 عبد الولی خان ایڈوکیٹ ہو ں گے ۔ جن کے کاغذات کل بروز جمعہ داخل کئے جائیں گے ۔ تاہم مسلم لیگ ن کی طرف سے ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں ۔ نیازی ایڈوکیت نے کہا ۔ کہ آج جمعرات کے روز پارٹی کی حتمی میٹنگ دونوں امیدواروں شہزادہ افتخار الدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے ناموں کی توثیق کی جائے گی ۔Image may contain: 2 people, including Abdul Wali Khan Abid, people sitting, mountain, outdoor and nature

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button