تازہ ترین

بی بی فوزیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کااعلان;.مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔بی بی فوزیہ

چترال( آوازچترال رپورٹ )سابق ایم پی اے وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت خیبرپختونخوابی بی فوزیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کااعلان کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کاسیشن کورٹ دعویٰ دائر کردیا ہے۔ فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینٹ ا میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔فوزیہ بی بی نے درخواست میں کہا ہے کہ جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔انہوں نے ڈیلی چترال سے خصوصی گفتگومیں سینٹ الیکشن کے حوالے سے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی الزام تراشی نے میرے سیاسی کیرئیرکونقصان پہنچایاہے جن کی وجہ سے الیکشن 2018میں حصہ نہ لے سکی جبکہ میں الیکشن 2018 کی سب سے مضبوط اُمیدوارتھی ۔انہوں نے کہاکہ 28اپریل کوشوکاز نوٹس کاجواب دیا لیکن کمیٹی ممبران نے مصروفیات کابہانہ بناکرمیدان چھوڑدی۔ووٹ بیچنے کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں کئی دفعہ مطالبہ کیااس پرکوئی غورنہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ 3مارچ کے سینٹ ا الیکشن میں پارٹی ہدایات کے مطابق اپنا ووٹ استعمال کیاتھا۔مگرعمران خان نے الزام لگایاہے کہ میرے پاس ویڈیوہے اب تک وہ ویڈیوعوام کے سامنے لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی سے علیحدگی اختیارکی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا ۔ کہ فی الحال کسی بھی پارتی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button