62

امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا مشتاق احمد نے این اے ون چترال کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروں ۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) سابق ایم این اے چترال صدر اتحاد العلماء و رہنما جماعت اسلامی مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے ۔ کہ امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا مشتاق احمد نے ٹیلیفون پر ایک مرتبہ پھر مجھے ایم ایم اے کی طرف سے چترال کے قومی اسمبلی NA-1چترال کیلئے بطور امیدوار نامزد کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ اور مجھے ہدایت کی ہے ۔ کہ میں این اے ون چترال کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروں ۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے ۔ کہ کل بروز جمعرات اپنے ساتھی اور رفقا ء کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروں گا ۔ مولانا چترالی نے صوبائی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبر کی پُر زور الفاظ میں تردید کی ۔ اور کہا ۔ کہ یہ ایک افواہ ہے جس پر کان نہیں دھرنا چاہیے ۔ اور میں ایم ایم اے کی طرف سے پہلے سے نامزد شدہ امیدوار ہوں ۔ جس کی توثیق امیر جماعت صوبہ نے دوبارہ کی ہے جس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی شوری نے ضلع ناظم چترال کو ہدایت کی ہے ۔ کہ وہ جنرل ایکشن میں حصہ لینے کی بجائے ضلع ناظم کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ کل ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کریں گے ۔

Facebook Comments