45

جماعت اسلامی کی ایم ایم اے سے علیحدگی، صوبائی امیرنے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کی طرف سے ایم ایم اے میں اپنی حلیف جماعت جے یو آئی کے روئیے پر دلبرداشتہ ہوکر متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے کے بعد حالات گھمبیر ہوگئے ہیں اور چترال کی سیاسی فضا میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایاہے کہ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتا ق احمد خان نے پارٹی کی ضلعی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے جس میں تازہ تریں صورت حال کے مطابق فیصلہ کیاجائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ جماعت کے ارکان اور کارکنان کا اتوار کے روز بڑی تعداد میں جماعت کے ضلعی دفتر تنتا باندھا رہا جنہوں نے امیر ضلع مولانا جمشید احمد کے فیصلے کو بروقت اور حقیقت پسندی پرمبنی قرار دیتے ہوئے ان کو اپنی مکمل تعاون کایقین دلاتے رہے۔
Facebook Comments