تازہ ترین

چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی زیر صدارت چترال کے مسائل اور چترال کے معاشی ترقی کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی زیر صدارت چترال کے مسائل اور چترال کے معاشی ترقی کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا ۔ جس میں صوبے کے تمام اداروں کے آفیسران ، چترال ایڈ منسٹریشن ،کاروباری اداروں کے نمایندگان ، مائن اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ ، لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا ،بینک آف خیبر ، سمیڈا ، ایکسن سی اینڈ ڈبلیو چترال ، اے ڈی آر ڈی ڈی چترال ، ٹی ایم اے نمایندگان ، فارسٹ آفیسر ، انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر ، این جی اوز اور فاؤنڈر صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( سی سی سی آئی )و چیر مین چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک(سی سی ڈی این )سرتاج احمد نے شرکت کی ۔ چترال کی پائیدار معاشی ترقی کے حوالے سے صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( سی سی ڈی این) سرتاج احمد خان کی طرف سے چترال میں انڈسٹریل سٹیٹ پر کام شروع کرنے ،چترال اور دروش کی بیو ٹیفیکیشن ، سی پیک پراجیکٹ میں چترالی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، ارندو ڈرائی پورٹ کا قیام ، چترال کے کاروباری افراد کی کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے چین اور تاجکستان سے لنکیج ڈویلپ کرنے ،مائننگ کو ترقی دینے ، چترال کے پانی اور جنگلات کو بچانے ،چترال چیمبر کی بلڈنگ کیلئے فنڈ کی فراہمی ، دروش میں آتشزدگی سے متاثرہ 61دکانوں کو معاوضہ دینے ، کاروباری افراد کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں کاروباری پیکیج اور ارندو میں ضبط شدہ 2ارب70کروڑ روپے مالیت کی عمارتی لکڑی کو فروخت کرکے اس پسماندہ علاقے کی ترقی پر خرچ کرنے کے مطالبات جو پہلے ہی حکومت کو پیش کئے گئے تھے ۔ اجلاس میں اُن پر طویل گفت وشنید ہوئی ۔ اور فیصلہ کیا گیا ۔ کہ انڈسٹریل اسٹیٹ پر کام شروع کرنے کیلئے پی اینڈ ڈی فنڈ فراہم کرے ۔ تاکہ چترال میں لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں ۔ چترال شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ڈرنیج اور سوریج سسٹم کی فزیبلٹی پر کام کو آگے لے جایا جائے ۔ جس کیلئے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ ورلڈ بینک کے ساتھ رابطہ کرکے عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ، کہ سکل ڈویلپمنٹ کیلئے پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ،ووکیشنل سنٹرز کا قیام ،چائنا و دیگر زبانوں کے سیکھنے کیلئے اقدامات انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کرے گا ۔ اسی طرح ٹورزم ڈیپارٹمنٹ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بر سر روزگار بنانے کیلئے یوتھ پروگرام کو چترال میں ترقی دے گا ۔ ارندو میں عرصے سے پڑے غیر قانونی ٹمبر کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاکہ اس سے ہونے والی آمدنی سے ارندو کی پسماندگی دور کی جاسکے ۔ اسی طرح کریم آباد ، شیشی کوہ اور ارندو میں مائننگ کو ترقی دینے کیلئے سی اینڈ ڈبلیو روڈ کے سروے اور تعمیر کو ممکن بنائے گا ۔ وسائل صوبائی حکومت فراہم کرے گی ۔ ورلڈ لائف اور فارسٹ بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ چیمبر کے دفتر کی تعمیر کیلئے فنڈ فراہم کرنے ، تجارتی گرانٹ ان ایڈ کیلئے سپیشل کیس بناکر صوبائی حکومت کو پیش کرنے کے فیصلے کے ساتھ پی ڈی ایم اے و ای آر کے ایف دروش کے متاثرہ دکانات کے معاوضے کیلئے حکومت سے اپروچ کریں گے ۔ اس موقع پر سی سی ڈی این کے منیجر نے چترال کے قدیم کلچر کے تحفظ کیلئے ایک خصوصی پروپوزل پیش کی ۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں سے کہا گیا ۔ کہ وہ اپنے اداروں میں طے شدہ فیصلوں کو اُجاگر کریں ۔ اور فیصلوں پر عمل در�آمد کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں طے شدہ امور اور کاموں کے پیش رفت سے متعلق معلومات کے تبادلے کیلئے ہر تین مہینے میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چیرمین سی سی ڈی این نے چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے تمام آفیسران کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے چترال کے معاشی مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس کے انعقاد کو ممکن بنایا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button