تازہ ترین
این اے ون اور پی کے ون سے جنرل الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا انٹرویو،
چترال ( آوازچترال نیوز ) آئندہ کے جنرل الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا باقاعدہ انٹرویو صوبائی آفس پشاور میں بدھ کے دن منعقد ہوئے ۔ انجینئر ہمایون، فرحت اللہ بابر، رحیم داد خان، فیصل کریم کنڈی نے انٹرویو لیا ۔جو این اے ون اور پی کے ون کے لئے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان تین جون تک کرینگے۔چترال این اے ون کیلئے سلیم خان ، شہزادہ تیمور، محمد حکیم، حمید ایڈوکیٹ، غلام محمد اور انجینئر فضل ربی جبکہ پی کے ون کیلئے سلیم خان، غلام محمد ، سابق ناظمین سلیمان شاہ لاسپور، امیر اللہ ریشن ، محمد وزیر یارخون، ڈاکٹر یوسف ہارون ودیگر شامل تھے نے انٹرویو دئیے۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرویو کے موقع پر ایم پی اے مستوج سید سردار حسین نے شرکت نہیںکی .
Facebook Comments