تازہ ترین
الیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے والے کیا الیکشن میں حصہ لینے کے حقدار ہیں؟.. امیر اللہ
چترال ( آوازچترال رپورٹ) معروف سماجی کارکن اور 2018 کے الیکشن میں ایم پی اے کی سیٹ کے لئے چترال پی کے 1سے امیدوار دیٹائرڈ صوبیدار امیر اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ 8 مارچ 2018 ء کو پشاور میں ہونے والے ایک آل پارٹی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا تھا کہ اگر چترال کی سیٹ بحال نہیں کی گئی تو الیکشن 2108 کا بائیکاٹ کریں گے۔ مگر ہمارے نمائندوں نے وعدے کی پاسداری کے خلاف اپنے الیکشن کمپئن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ہمارے نمائندے اپنوں وعدوں کا کتنا پاس رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے وعدہ خلاف نمائندوں کا اپنے ووٹ کے ذریعے احتساب کرنا چاہئے۔ عوام کو سوچنا چاہئے کہ ایسے نمائندے اسمبلیوں تک پہنچنے کے بعد کیا اپنے وعدوں کا پاس کریں گے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں ایماندار قیادت کو ووٹ دے کر اپنے مسائل کے حل کے لئے نئی راہیں کھولنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Facebook Comments