84

پروفیسر ممتازحسین کو گریڈ 20پر ترقی دیدی گئی

 چترال ( آوازچترال رپورٹ )‌صوبائی سیلکشن بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ اعلیٰ‌تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا نے مختلف کالجوں‌کے ایسوسی ایٹ پروفیسروں‌کو گریڈ 19سے گریڈ 20پر رویگولر بنیادوں‌پر ترقی دینے کے احکامات جاری کی ہے. محکمہ اعلیٰ‌تعلیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف کالجوں‌میں تعینات 32ایسوسی ایٹ پروفیسر(میل) کو گریڈ بیس پرترقی ملی ہے . ترقی پانے والوں‌میں چترال کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر ممتاز حسین بھی شامل ہے. جو گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں‌ بحیثیت پرنسپل تعینات ہیں.

Facebook Comments