42

فاٹا باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن گیا،صدر مملکت نے فاٹا انضمام بل پر دستخط کردیئے

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)صدر مملکت ممنون حسین نے فاٹا انضمام بل پر دستخط کر دیئے اس کے بعد فاٹا باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں بل دوتہائی اکثریت سے پاس کیا گیا ،مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے بل کی مخالفت کی ،جبکہ سینٹ سے بل پہلے ہی پاس ہو چکا تھا،گزشتہ روز خیبرپختونخوااسمبلی میں بھی دو تہائی اکثریت نے بل کی حمایت میں ووٹ دیئے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی جس پرصدر ممنون حسین نے باضابطہ طور پر دستخط کردیئے ۔
Facebook Comments