چترال کے اساتذہ کا صدر اپٹا خیبر پختونخواہ ملک خالد خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس
چترال(نمائندہ آوازچترال) چترال کے اساتذہ کا صدر اپٹا خیبر پختونخواہ ملک خالد خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد اشرف خان سابق صدر اپٹا چترال منعقد ہوا۔اجلاس سے صدر سکول افیسر ایسوسی ایشن چترال ضیاء الدین ،جنرل سیکرٹری ATAچترال قاری محمد یوسف ،ہیڈماسٹر جی ایم ایس موڑدہ آیون زرتاج احمد ،سابق صدر اپٹا چترال محمد اشرف خان ،صدر اپٹا لٹکوہ محمد ولی اور اے ڈی او میل چترال احمد الدین نے اپنے خطاب میں ملک خالد خان مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتقال کی وجہ سے ساتذہ برادری بہت بڑے رہنما سے محروم ہوگئے۔ملک خالد خان مرحوم نے جو نمائندگی کیلئے راہ متعین کی ہیں اگر اساتذہ اس راہ پر چلتے رہے تو انشاء اللہ اساتذہ برادری کو ملک خالد خان مرحوم کی کمی کا احساس نہیں ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ملک خالد خان مرحوم سے ایسے خدمات سرانجام دیے جنہیں صدیوں تک بھلایا نہیں جاسکتا۔اجلاس میں مرحوم کے ایثال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی