تازہ ترین

فیس بک کی جنت ۔۔۔تحریر ۔محمد الیاس جیلانی

 آجکل فیسبک میں مختلف قسم کے ایڈوئیر لوگوں کی دلچسپی اور تفریح طبع کے لئے مختلف ویب سائیٹ کے ذریعے شیئر کر لئے جاتے ہیں انکا اصل مقصد اپنے وزئیٹر کی تعداد کو بڑھانا ہوتاہے اور وہ اسکے لئےدلچسپ اشتہارات کے ذریعے متنوع میٹرئیل استعمال کر کے فیس بک پر اپ لوڈ کرلیتے ہیں. آجکل اسی قبیل کا ایک میٹرئیل جنتی اور جہنمی ہونے کے حوالے سے اپلوڈ کیا گیا ہے . ایک مخصوص جگہ کلک کرنے پر ویب سائیٹ سے آپ کا حلیہ گناہوں کی شرح نیکی اور شفقت کا رجحان اور اخری نتیجہ دوزخی یا جنتی ہونے کو سکرین پر دکھایا جاتا ہے . میٹرئیل ترتیب دینے والوں کے ہاں اسکی کبا اہمیت ہے اسکا اندازہ لگانا سردست ممکن نہیں کہ آیا وہ ایک مسلمان کے ایمان و عقیدے پر ایک منظم اور غیر محسوس طریفے سے حملہ آور ہونا چاہتے ہیں ۔ میری ناقص رائے یہ ہے کہ انہیں ایمان و عقیدے سے کیا سروکار انکا مطمح نظر اسطرح کی ہنگامہ خیزی سے اشتہارات کی وصولی اور اپنے بینک بیلینس میی اضافہ ہے۔ لیکن بحیثیت مسلمان اس سے محظوظ ہونا ایمان و عقیدے کے لئے ذیادہ خطرناک ہے ۔اگر یقائم ہوش و حواس جائزہ لیا جائے کہ جنتی اور جہنمی ہونے کا سرٹیفیکبٹ ویب سائٹ سے حاصل کرناا اگرچہ ہم تفنن طبع اور دلپشوری کے لئے کرتے ہیں لیکن درپردہ اسے اعمال صالحہ عذاب قبر اور جزاء و سزاء کا انکار لازم آتاہے. یہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے اس دنیا میں کیا جانے والا ہر ہر عمل جنت یا دوزخ کیطرف لے جانے والا ہے . جنت و دوزخ میں جانے کا مدار اعمال صالحہ اور اعمال سئیہ پر ہے ۔ عقیدہ آخرت کا درس یہی ہے کہ اللہ کی توحید وجملہ انبیاء و ورسل پر ایمان لانے والوں کو اطاعت کے بدلے جنت ملے گی ایمان نہ لانے اور نافرمانی کرنیوالوں کو جہنم میں ڈالا جائے گا ۔ لہذا بحیثیت مسلمان ہمیں اسطرح کی ایمان و عقیدے کو خراب کرنے والی سرگرمبوں میں حصہ لینے سے احتراز کرنا چاہئے .
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button