تازہ ترین

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے نئے کرائے نامے جاری

 پشاور (  آوازچترال رپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 99۔روپے فی لیٹر مقرر ہونے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے پشاور سے دیگر شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے فی مسافر فی کلومیٹر کے حساب سے نئے کرائے نامے تیار کئے جن کے تحت فلائنگ کوچز / منی بسز 1.14 ۔روپے ، اے سی بسز 1.34روپے، عام بسیں 0.99۔پیسے اورلگژری بسیں 1.09 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے وصول کریں گی، تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز 74 روپے، اے سی بسیں 87 روپے ، عام بسیں 64 روپے اور لگژری بسیں 71 ۔روپے کرائے وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز 222 ۔روپے، اے سی بسیں 261 ۔روپے، عام بسیں 193۔ روپے۔ اورلگژری بسیں 213 ۔روپے ،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز 383 روپے، اے سی بسیں 450 ۔روپے ،عام بسیں 333 روپے اورلگژری بسیں366 ۔روپے ،پشاور سے ہری پور کے لئیفلائنگ کوچز 178۔روپے ،اے سی بسیں209 ۔روپے ،عام بسیں154 ۔روپے اور لگژری بسیں170 ۔روپے ، ،پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز 220 ۔ روپے، اے سی بسیں 259 ۔روپے ،عام بسیں 191 ۔روپے اورلگژری بسیں210 ۔روپے،،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز 247 ۔ روپے، اے سی بسیں 291 ۔روپے ،عام بسیں 215 ۔روپے اورلگژری بسیں237 ۔روپے،،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز 66 روپے، اے سی بسیں 78 ۔روپے ،عام بسیں 57 روپے اورلگژری بسیں63 ۔روپے،،پشاور سے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز 135 ۔روپے، اے سی بسیں 158 ۔روپے ،عام بسیں 117 ۔روپے اورلگژری بسیں129۔روپے،پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز 202 ۔روپے، اے سی بسیں237 ۔روپے ،عام بسیں 175 ۔روپے اورلگژری بسیں193۔روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز 196 ۔روپے، اے سی بسیں 230 ۔روپے ،عام بسیں170 ۔روپے اورلگژری بسیں187۔روپے،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز 285 ۔روپے، اے سی بسیں 335 ۔روپے ،عام بسیں247 ۔روپے اورلگژری بسیں272۔روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز570 ۔روپے، اے سی بسیں 670۔روپے ،عام بسیں 495 ۔روپے اورلگژری بسیں545۔روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز 31 ۔روپے، اے سی بسیں 36 ۔روپے ،عام بسیں 27 ۔روپے اورلگژری بسیں29۔روپے کرائے وصول کریں گی۔ اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء ،نابینا ودیگر معزور افراد اور 60 ۔برس سے زائدعمر کے بزرگ افراد کے لئے کرایوں پر نصف کمی کی موجودہ رعایت بھی جاری رہے گی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button