تازہ ترین

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری نے چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں زائد المیعاد چپس بر آمد کرکے گودام کو سیل کر دیا

چترال (نمائندہ آوازچترال ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری نے چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں زائد المیعاد چپس بر آمد کرکے گودام کو سیل کر دیا ۔ منگل کے روز انہوں نے زرگراندہ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا ۔ اور رنگے ہاتھوں ٹرکوں کے حساب سے غیر معیاری اور زائد المیعاد چپس بر�آ مد کی ۔ جبکہ گودام میں ٹنوں کے حساب سے چپس ، مشروب اور دیگر سامنا موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایف سی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ محکمہ فوڈ چترال میں ناقص چپس ، مشروبات اور اشیاء خوردونوش کے خلاف اقدامات کر رہی ہے ۔ اور چترال کے لوگوں کو ہر ممکن حفظان صحت کے معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ تاہم یہ کام تب ہی کامیاب ہو سکتی ہے ۔ جب لوگ اُن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں اپنے بچوں کو ناقص چپس سے بچانے کیلئے اُنہیں گھر کی بنی ہوئی اشیاء کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے ۔ اور بازار سے وہی چیزیں خریدی جائیںِ ۔ جو معیار پر پورے اُترتے ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ محکمہ فوڈ ناقص اشیاء کی فروخت کے حوالے سے غافل نہیں ہے ۔ لیکن جو سمپل لیبارٹری بھیجا جاتا ہے ۔ اس کے نتائج آنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں ۔ دوسری طرف مذکورہ کاروبار سے وابستہ لوگ کسی نہ کسی طریقے سے اُس کی مثبت رپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اُن کی طرف سے کی گئی کاروائی بھی بے نتیجہ ہوتی ہے ۔ ڈی ایف سی نے چترال بازار میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کی یقین دہانی کی ۔ اور کہا ۔ کہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری ، اشیاء کی مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی بھی رورعایت کے قابل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بازار میں مُرغی زندہ وزن کے حساب سے فروخت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ مُرغی فروشوں سے مُرغی وزن کے حساب سے دینے کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے میں محکمہ فوڈ اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ تاکہ خوف خدا سے عاری سبزی فروشوں ، قصابوں ، مرغی فروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کو اُن کے انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button