لاسپور پھرگرام میں اے کے آر ایس پی کے زیر انتظام تعمیر شدہ ٹراوٹ فش پونڈ کا افتتاح
لاسپور ( آوازچترال رپورٹ ) پھر گرام لاسپور میں آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے فش پاوند (Fish Pond)کا افتتاح گزشتہ دن ریجنل پروگرام منیجر انجینئر سردار آیوب نے کیا ۔ تقریب میں فضل مالک ، امتیاز احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شندور یوٹیلٹی کمپنی کے ڈائریکٹر منظور علی شاہ نے کہا کہ علاقے کی اقتصادی ترقی اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے AKRSP بہت اہم کردار ادا کررہی ہے۔ Trout Fish Pond کی تعمیر بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جو کہ سیاحتی مقام اور Tracking Point پھرگرام میں تعمیر کی گئی ہے۔پھرگرام غیرملکی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکزرہا ہے زمانہ قدیم میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح مختلف پہاڑوں کی Tracking کے لیے پھرگرام آتے رہے۔ اور یہاں کے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔ ابھی دوبارہ ان سیاحتی مقامات کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے Attractive Point بنانے کے لیے AKRSP اور شندو ر یوٹیلٹی کمپنی کوشان ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پھرگرام سے گولین کا ایک اسان اور انتہائی خوبصورت مناظر والا پیدل ٹریک موجود ہے۔ قدیم زمانے میں لوگ چترال پہنچنے کے لیے یہی راستہ استعمال کرتے تھے۔ یہی پھرگرام سے گولین کا سفر ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔ یہاں پر Trout Fish کے ساتھ سیاحوں کے قیام کے لیے سمر Summerاور ونٹر Winter کیمپ بنائے جا رہے ہیں جہاں پر ہر قسم کی سہولت فراہم کیے جائیں گے۔
منظور علی شاہ نے ٹراوٹ فش پونڈ کی تعمیر میں دلچسپی لینے پر اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر آر پی ایم سردار ایوب، ڈبلیو ای ایس پراجیکٹ کے منیجر امتیاز احمد، فضل مالک ، عطاء الرحمن ، ضیا ء گل و دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔
انھوں نے اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاسپور کے عوام پری پیڈ میٹر استعمال کررہے ہیں اور شندور یوٹیلٹی کمپنی کے زریعے چوبیس گھنٹے بے غیر کسی لوڈشیڈنگ کے بجلی کی فراہمی جارہی ہے۔
تقریب سے سابق صدر نگاہ بن شاہ، محمد قیوم شاہ اور امیر اللہ خان یفتالی نے بھی خطاب کیا انہوں نے بھی بجلی گھر اور ساتھ ہی دوسرے ترقیاتی کاموں خاص کر میوزیم کی تعمیر کے سلسلے میں AKRSP کے تعاون کو سراہا اور AKRSP کے تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے RPMسردار ایوب نے کمیونٹی کی تعاون اور اتحاد پر زور دیا اوراپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کاوعدہ کیا۔