63

موری بالاچترال میں بیوہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھنداڈالکرخودکشی کرلی

 چترال( آوازچترال رپورٹ  )موری بالاچترال میں بیوہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھنداڈالکرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق چترال سے تقریبا25کلومیٹردورگاؤں موری بالاسے تعلق رکھنے والی خاتون افسانہ بی بی دخترنوراسلام اتوارکے روزنامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھندا ڈالکر پنکھے کیساتھ جھول کر خود کشی کرلی۔بتایاجاتاہے افسانہ بی بی کانکاح بمبوریت سے تعلق رکھنے میں ہوٹل منیجرسے ہواتھا چنددن پہلے اُن کی اچانک موت ہوئی۔ شوہر کی موت کے بعد سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے گلے میں پھندا ڈالکر پنکھے کیساتھ جھول کر خود کشی کرلی۔مقامی پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کوحوالہ کرکے دفعہ 174کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔مقتول کی عمرتقربیا20,22بتائی جاتی ہے۔

Facebook Comments