تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں اب این ٹی ایس اساتذہ بھی اپنا تبادلہ کروا سکتے ہیں

 چترال(   آوازچترال)خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کئے گئے اساتذہ کے تبادلوں کے قانون میں نرمی لائی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ان اساتزہ کا تبالہ کیا جائے گا جو کسی واقعے میں زخمی ہوئے ہوں، یا ایسی فی میل ٹیچر جو شادی کے بعد اپنے شوہر کے علاقے میں تبادلہ کروانا چاہتی ہوں، یا ایسے اساتذہ جو باہمی رضامندی سے ایک دوسرے کے سکول اپنا اپنا تبادلہ کروانا چاہتے ہوں۔ واضح رہے کہ این ٹی ایس کے ذریے بھرتی اساتذہ کیلئے حکومت نے سکول بیسڈ پالیسی اپنائی تھی جس کے خلاف این ٹی ایس اساتذہ نے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے کئے۔ ان اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ دیگر سرکاری اساتذہ کی طرح انہیں بھی تبادلے کا حق دیا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button