تازہ ترین

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان پر پاک فوج کے بڑے اعلان کے بعدشریف خاندان بھی میدان میں آگیا ،ایسا اعلان کردیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

لاہور ( آوازچترال آن لائن )ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع انٹر ویو پر ترجمان شریف خاندان نے بھی وضاحت پیش کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا انٹر ویو بھارتی میڈ یا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ،سوشل میڈ یا پر بھی نواز شریف کا انٹر ویو غلط انداز میں پیش کیا گیا ،بد قسمتی سے پاکستانی میڈ یا نے بھی بھارتی میڈ یا کی رپورٹس کی توثیق کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان شریف خاندان نے کہاکہ بیان کی حقیقت جانے بغیر بھارتی پروپیگنڈے کو درست مان لیا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1998میں ملکی سلامتی سے متعلق مشکل فیصلہ کیا ،نواز شریف نے غیر ملکی دباﺅ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنا یا ۔اس سے قبل پاک فوج نے کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کیا تھا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان پر غور کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ چند دن قبل نواز شریف نے مقامی اخبار ”ڈان“کے صحافی سرل المیڈا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ ، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button